امریکی شہریوں کو مچھروں اور مچھروں کے زریعے سے پھیلنے والی بیماریوں سے نجات دلوانے کیلئے اب سائنسدانوں نے لیبارٹری میں مختلف مچھروں کی افزائش نسل کی ہے، یہ نیا مچھر ان تمام مچھروں کو مار دے گا جن سے زیکا، زرد بخار، چکن گونیا، ملیریا اور ڈینگی جیسی خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
جبکہ اس وقت امریکا میں کیڑے مار ادویات کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے اس لیے مچھروں میں بھی ان ادویات کے خلاف لڑنے کی قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہے اسی لیے اب جینیاتی طور پر یہ مچھر بنایا گیا ہے اور ان مچھروں کے تجربات پہلے ہی پانامہ اور برازیل میں ہو چکے ہیں۔
پہلے مرحلے میں فلوریڈا میں ہر ہفتے 12 ہزار لیبارٹری میں تیارکردہ مچھر چھوڑے جائیں گے جن کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے اس کے علاوہ 3 مختلف مقامات پر ان مچھروں کے انڈے رکھے جائیں گے جن میں سے رواں ہفتے ہی مچھر نکل آئیں گے۔