بھارت میں آج سے واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے؟

image

بھارت میں آج سے سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس فیسبک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر پابندی لگنے کا امکان ہے کیونکہ بھارت میں چلنے والی تمام سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کی زد میں ہے، ان نئے قوانین کے بارے میں ٣ ماہ پہلے بھارتی حکومت نے ان کمپنیوں کو آگاہ کر دیا تھا، اس پابندی سے بچنے کیلئے اور نئے قوانین کے مطابق تمام سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس کو اپنے افسران بھارت میں تعینات کرنے ہونگے تاکہ کسی بھی مواد سے متعلق شکایات باآسانی درج کروائی جا سکیں۔

اس کے علاوہ اگر کسی بھی مواد کے معاملے پر بھارتی حکومت شکایت کرے تو اسے 36گھنٹوں کے اندر اندر مذکورہ پلیٹ فارم سے ہٹا دینا ہوگا اور اسی سلسلے میں گوگل اور فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ ہم نئے قوانین پر عملدرامد کروانے کیلئے کام کر رہے ہیں، دوسری جانب واٹس ایپ نے بھارتی حکومت کے نئے آئی ٹی قوانین کیخلاف نئی دلی عدالت میں حکومت کیخلاف کیس دائر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ تمام سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائے گی۔ اب ان سائیٹس کو بند کیا جاتا ہے یا نہیں یہ تو اب رات 12 بجے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts