فلسطینی ہیکر انس آس نے گزشتہ روز اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل کو ہیک کر لیا ، جس وقت سرکاری چینل کو ہیک کیا گیا اس وقت ٹی وی پر ایک نشریات جاری تھی جس کے دوران ہیکر کی جانب سے یہ الفاظ ٹی وی اسکرین پر لکھ دیے گئے کہ“یروشلم فلسطین کا ابدی دارلحکومت“ہے۔
ہیکر کے اس جملے کے بعد نشریات منقطع کر دی گئی، واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد فلسطین پر اسرائیلی حملے رک گئے تھے لیکن جنگ بندی کے اگلے ہی روز جب فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ کے احاطے میں جشن منا رہے تھے تو تب ہی اسرئیلی فورسز نے ایک مرتبہ پھر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی فلسطینی مسلمان اس بھگدڑ میں زخمی ہوگئے۔