سعودی وقت کے مطابق 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جبکہ پاکستان میں اس وقت 2بج کر 18 منٹ ہو رہے ہونگے، مزید یہ کہ جس وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔
سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر نوے ڈگری کے زاویے پر موجود ہوگا جس سے مشرقی ایشیا،چین، روس اور افریقہ کے ممالک قبلہ رخ کا تعین کر سکیں گے اور خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا آنا بہت اہم واقعہ مانا جاتا ہے اور سورج سال میں 2 ہی مرتبہ یعنی کہ ایک مرتبہ سال کے شروع میں27مئی کو اور ایک مرتبہ 15 جولائی کو خانہ کعبہ کے اوپر آتا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں قبلہ رخ معلوم کرنے کا کوئی سائنٹیفک طریقہ موجود نہیں تھا تو لوگ اسی طرح خانہ کعبہ پر سورج کا منطر دیکھ کر ہی قبلہ رخ کا تعین کرتے تھے۔