سعودی عرب نے بحرین کیلئے سفری پابندی ختم کردی لیکن کیا نئی شرط رکھ دی؟

image

سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے “کنگ فہد“ پل پر اب سفری پابندیاں ختم ہو گئیں ہیں اور اس طرح اب بحرین کے لوگ کنگ فہد پل کے زریعے سعودی عرب آسکتے ہیں لیکن اب سعودی عرب نے یہ شرط عائد کر دی ہے کہ بحرین سے سعودی عرب آنے والوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوانی ہوگی۔

سعودی حکام کے مطابق ایسے لوگ جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا لی ہوں یا پھر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد یا پہلے ویکسین لگوائی ہو وہ بھی سعودی عرب آسکتے ہیں، اگر کسی شخص نے ابھی کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے تو اسے توکلنا ایپ پر اپنےآپ کو رجسٹر کروانا ہوگا اور پی سی آر اور توکلنا ایپ پر محفوظ کا اسٹیٹس پل انتظامیہ کو دیکھانا ہو گا۔

اس کے علاوہ کنگ فہد پل انتظامیہ کا اس بارے میں مزید یہ کہنا ہے کہ وہ لوگ جو ملک سے باہر ہیں اور ملک سے باہر ہی کورونا کی ویکسین لگوا چکے ہیں سعودی حکومت کی وزارت صحت سے رجوع کریں اور سعودی شہریوں کے ساتھ انکے ہر غیر ملکی ملازم کو بھی پی سی آر دیکھانے کی ضرورت ہوگی اگر انہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے تو انہیں نہ تو پی سی آر دیکھانے کی اور نہ ہی 7ساتھ دن خود کو گھر میں آئسولیٹ کی ضرورت ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts