بھکاری کے گلے میں یہ کیا چیز لٹکی ہوتی ہے؟ جانیں ایسے ملک کے بارے میں جہاں بھکاری بھی جدید ہیں

image

دنیا میں آج کئی ترقی یافتہ ممالک نے اپنے اپنے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک کے شہری اپنی حکومت کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہیں ترقی پذیر ممالک میں چین بھی شامل ہے اور جب چین کا نام ہمارے ذہن میں آتا ہےتو سب سے پہلے ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے الفاظ ہماری زبانوں پر آجاتے ہیں۔

چین ایشیا کی سپر پاور کہلاتا ہے اور نئی آنے والی ٹیکنالوجیز میں اپنا کلیدی کردار ادا کرہا ہے۔ چین کی صلاحیت اور ان کی تجربہ کاری سے اس بات کا اندازہ کا لگایا جاسکتا ہے کہ جب کورونا وائرس نے چین کے شہر ووہان سے جنم لیا اور وبا پھیلے پھیلے پورے چین میں پھیل گئی تو انہوں نے 10 دن کے اندر ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کر کے دنیا بھر میں اپنی پھرتیلی اور صلاحیت کو پیش کیا اور آج تقریباً وہ کورونا وائرس پر پوری طرح قابو پا چکے ہیں۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ چین میں یہ بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹس فیسبک، ٹوئٹر، گوگل کام نہیں کرتے کیونکہ چین نے اپنا ہی انٹرنیٹ بنایا ہوا ہے جس کا وہ فخر سے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وی پی این ایک ایسا ٹول ہے جس کی مدد سے یہ مذکورہ ایپلیکیشن کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن وی پی این استعمال کرنے کے دوران آپ چینی ویب سائٹس استعمال کرنے سے قاصر ہوں گے۔ چین کی یہ خاصیت ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو متبادل ضرور فراہم کرتا ہے۔

آپ کے لیے یہ بات بھی حیرت کر دینے والے ہوگی کہ وہاں موجود بھکاریوں کو بھی جدید آن لائن سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں یعنی اگر بھکاری آپ کے پاس آجائے اور پیسے مانگے اور آپ کے پاس کیش موجود نہ ہوں تو وہ کوڈ کو اسکین کرکے آن لائن بھیک بھی دے سکتا ہے۔ کیونکہ بھکاری کے پاس کیو آر کوڈ موجود ہوتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts