امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی چاول کی امریکا کو برآمدات میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف چاول ہی نہیں بلکہ دیگر 9 غزائی اجزاء کا امریکی کمپنیوں کا اسٹاک کرنا ہمارے لیے بے حد خوش آئند ہے اور انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ تیار خوردنی اشیاء کی مانگ میں2020 سے 2021 کے دوران 68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں گارمنٹس،سیمنٹ،کٹلری،مصالحے،ادویات، مچھلی، گوشت، لیدر گارمنٹس، پنکھوں کی برآمدات میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔