عالمی وباء کورونا وائرس جو کہ دنیا بھر میں خوف و ہراس کے ساتھ اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے، اس سے متعلق حیرت انگیز معلومات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ادارے ایمز کی جانب سے کی جانیوالی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ مردہ جسم میں کورونا وائرس 12 سے 24 گھنٹوں کے درمیان ختم ہوجاتا ہے۔
بھارتی ادارے ایمز کے چیف فارنسک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سدھیر گپتا کا کہنا ہے کہ کورونا مریض کے مرنے کے 12 سے 24 گھنٹوں بعد مریض کی ناک یا گلے کے ذریعے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بالکل ختم ہوجاتا ہے، جبکہ وائرس 24 گھنٹوں کے بعد دم توڑ جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک سال سے مردہ جسم میں کورونا کی موجودگی سے متعلق تحقیق کی جارہی تھی۔ ڈاکتر سدھیر گپتا کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال مردہ جسم پر تحقیق کی گئی، جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔
ڈاکٹر سدھیر گپتا کا مزید کہنا تھا کہ ایمز کے فارنسک ڈیپارٹمنٹ میں تقریبا 100 مردہ جسموں پر تحقیق کی گئی ہے جبکہ اس تحقیق میں 12 سے 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا ختم ہوگیا۔
ڈاکٹر گپتا نے بتایا کہ مرنے کے بعد اورل یا نیزل (منھ یا ناک) کیوٹی میں کورونا 24 گھنٹوں سے زیادہ زندہ نہیں رہتا، اسی لیے کورونا کا مردہ جسم میں موجود ہونا ممکن نہیں۔
جبکہ ڈاکٹر گپتا کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی انہونی سے بچاؤ کے لیے ہم نے جسم میں اورل اور نیزل کیوٹی کو مکمل طور پر بند کردیا، تاکہ کوئی سیال مادہ ان ذرائع سے ہوکر نکلے تو انفیشکن کا باعث نہ بن سکے۔ جبکہ ڈاکٹر گپتا نے یہ بھی بتایا کہ ہم احتیاطی تدابیر کے ذریعے جیسے کہ آخری رسومات ادا کرتے وقت طبی اہلکارون کو کورونا سے محفوظ کپڑے پہننے کا مشورہ، جس میں فیس ماسک، فیس کور اور پی پی اے کِٹ ضروری ہوتی ہے