گیری ٹرنر نامی برطانیہ کا شہری ایک غیر معمولی بیماری میں مبتلا ہے اور اسی بیماری ہی کی وجہ سے وہ اپنی جلد کو 6.25 انچ تک کھینچ سکتا ہے یہ بیماری ہیلرز ڈنلوس سینڈروم کہلاتی ہے۔اس بیماری سے پریشان ہونے کی بجائے گیری ٹرنر نے اسے اپنا ہنر بنایا اور جب انہوں نے اپنے اس ہنر کو لوگوں کو دیکھایا تو دنیا بھر کے لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے۔
ان کی کھال اتنی لچک دار ہے کہ وہ اپنی گردن کی کھال کو کھینچ کر چہرے تک لےآتے تھے جس سے ان کا آدھا چہرہ چھپ جاتا ہے، ان کی اسی خاصیت نے انہیں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بنایا اور گیری ٹرنر نے اس خاصیت کا مظاہرہ ایک اسٹوڈیو میں سامعین کی موجودگی میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کی تقریب میں کیا۔
اپنی اس خاصیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد گیری ٹرنر نے کہا کہ میں بچپن سے ہی جانتا ہوں کہ میری جلد دوسروں سے مختلف ہے اسی وجہ سے بچپن میں میرے ماموں اپنے دوستوں کے سامنے میری جلد کھینچا کرتے تھے اور پھر انکے دوست محظوظ ہوا کرتے تھے۔
تاہم مجھے جلد کے کھینچنے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن ہاں سنڈ روم اور اس سے ہی جڑے دوسرے پہلو تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ جلد کی یہ حالت تو 50 سال سے زائد عمر کے ضعیف شخص کی بھی نہیں ہوتی ، جبکہ گیری ٹرنر جسمانی ٹشو کے عارضے میں مبتلا ہیں یہ بیماری جلد اور جسمانی اعضاء کو شدید متاثر کرتی ہے۔