گتے کی کار کی انوکھی قیمت، سننے والے بھی پریشان رہ گئے

image

نیوزی لینڈ کے ایک یوٹیوبر نے مشہور و معروف ریسنگ کار لیمبرگنی کا ماڈل تیار کر لیا ہے اس ماڈل ریسنگ کار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے گتے سے تیار کیا گیا ہے، یہ لیمبرگنی 10 ہزار ڈالرز سے بھی زائد میں فروخت ہوئی جوکہ پاکستانی 15 لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے، یہ رقم انہوں نے ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کر دی۔

یوٹیوبر ڈیوڈ جونز نے اس ماڈل کار کو بڑے ہی ماہر انداز سے گتے کو تراش کر بنایا، اس ماڈل کا ر کی لمبائی 1.65 میٹر ہے اور چوڑائی 3.78 ہے جبکہ اس کار کا نام یوٹیوبر ڈیوڈ جونز نے“ کارڈ بوگنی“ رکھا ہے اور یہ کار بنانے میں انہیں 2 ہفتوں کا وقت لگا ۔

اس کے علاوہ اس کار کے مالک ڈیوڈجونز نے کہا کہ انہیں اس گاڑی کا ماڈل بنانے کا خیال اس وقت آیا جب انہوں نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایک لیمبرگنی کار خود چلائی ۔

واضح رہے کہ اس کار کا سائز اصل لیمبرگنی سے کچھ بڑا ہے جبکہ کار کے مالک کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ میری محنت کا اتنا معاوضہ ملے گا میں تو یہ سوچ کر بیٹھا تھا کہ کم از کم یہ کار 50 ڈالر میں فروخت ہوگی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts