میں اپنی پوتی کے کپڑے پہن کر ویڈیوز بناتی ہوں اور ۔۔ 76 سالہ دادی اماں آج کل سوشل میڈیا پر کیوں مشہور ہو رہی ہیں؟

image

عمر سے فیشن کا کوئی تعلق نہیں ہے، انسان کو خوش رہنے اور اچھے سے زندگی جینے کا راز معلوم ہونا چاہیئے، بالکل ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جوکہ بھارتی عمر دراز جوڑہ ہے، مسٹر اور مسز ورمہ کے نام سے سوشل میڈیا پو خوب وائرل ہورہا ہے خصوصاً مسز ورمہ بہت پسند کی جا رہی ہیں کیونکہ ان کی عمر 76 سال ہے اور یہ ہر طرح کا فیشن کرتی ہیں۔

76 سالہ فیشن کی شوقین دادی کہتی ہیں کہ: '' میں اپنی پوتی کے کپڑے پہن کر بھی فیشن کرتی ہوں، کیونکہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں بھی ماڈلز کی طرح رہوں، میرے شوہر ہمیشہ میرا ساتھ دیتے ہیں، مجھے سراہتے ہیں، مجھے ان کی بے مثال محبت کی وجہ سے ہر قسم کے فیشن کرنے کا وقع ملا ہے، وہ مجھے مورنی کہتے ہیں اور کبھی کبھی تو کہتے یں کہ تم تو میرے دل کی ماڈل ہو، تم اپنی مرضی کے کپڑے اور فیشن کرو مجھے اچھا لگتا ہے جب تم اپنی نازک ادائیں اس عمر میں بھی دکھاتی ہو۔ ''

ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ: '' ہم دونوں زندہ دل ہیں، مل جل کر رہتے ہیں اور ہمیشہ ایسے ہی ٹرینڈز کو اپناتے رہیں گے، جب تک زندہ ہیں، ہم نے مشکل وقت کے بعد یہ آسانی دیکھی ہے کہ اب ہم روئے بغیر ایک ساتھ ہیں، اس لئے ہم ہر دن کچھ نیا فیشن آزماتے ہیں

مسز ورمہ انسٹاگرام پر انفلوئنسر صارفین کو خوب پسند آ رہی ہیں ان کی ویڈیوز روز بروز وائرل ہو رہی ہیں ۔ ویڈیوز میں صرف مسز ورمہ ہی نہیں بلکہ مسٹر ورمہ بھی اپنی اہلیہ کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔ مسز ورمہ نے یہ بھی بتایا کہ انسٹاگرام پروفائل گزشتہ برس کووڈ کے لاک ڈاؤن کے دوران ان کی پوتی نے بنائی، اسی نے اس کا استعمال سکھایا اور اب یہ خود استعمال کرتی ہیں۔ اور دونوں میاں بیوی انسٹاگرام پر آنے والے ہر نئے ٹرینڈ پر ویڈیوز بناتے ہیں ، ان کے فالوورز بھی خوب ان کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ان کے 21 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts