پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکی نے مسلح ڈرون واٹر بورٹ بنا کر اپنے مخالفوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت ترکی میں دینیز کردو 2021 نامی مشقیں شروع ہیں اور یہ مشقیں بحیرہ ایجئین اور مشرقی بحیرہ روم میں جاری ہیں ۔ ان ہی مشقوں کے دوران مسلح ڈرون واٹر بورٹ سے پہلا فائر کیا گیا اور یہ واٹر بورٹ اپنے پہلے ہی فائر میں ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ ترکی جانب سے اس بورٹ کا نام رکھا گیا ہے۔SIDA
وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر قوم کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا اور تجزیہ کاروں نے ڈرون کے کامیاب فائر کو ترکی کیلئے اہم کامیابی قرار دے دیا ۔