پاکستانی مزدوروں کیلئے خوشخبری۔۔ کویت نے فیملی اور بزنس ویزے پر سے پابندی ہٹانے سے متعلق کیا اعلان کر دیا

image

وزیر داخلہ شیخ رشید اور کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح کے درمیان ملاقات ہوئی اور ملاقات میں کویتی وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی شامل تھے،اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور کی دلچسپی کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ اور شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ بھی کویت کے وزیراعظم کو پیش کیا ۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سن 2011 سے پاکستانی شہریوں کی کویت میں آمد بند تھی جس پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور اب دونوں ممالک نے فیملی ،بزنس اور ٹیکنیکل ویزا بحال کر دیا ۔اب معاہدے کے مطابق پاکستانیوں کو بھی کویت کے ویزے جاری کیے جائیں گے اور غیر ممالک میں موجود پاکستانی آن لائن ویزا لے کر کویت جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ کویتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں مزید یہ کہ پاکستان اور کویت کی عوام کے درمیان محبت اوراعتماد کا رشتہ ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھر مانتے ہیں ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts