دنیا میں ہر روز کوئی نہ کوئی حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ رونما ہوتا ہی ہے جسے دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں لیکن کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جوکہ انسانی سوچ سے بالاتر ہوتے ہیں ، جیسا کہ وسطی امریکہ کے ملک ہوند روس میں سال میں 2 مرتبہ مچھلیوں کی بارش ہوتی ہے، مچھلیوں کی برسات کی سب سےبڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے سمندروں میں اکثر اوقات بڑے بڑے طوفان آتے ہیں اور طوفان کے ساتھ ہی سمندر میں ایک واٹر سائیکلون بھی بنتا ہے جس کے نتیجے میں سمندر کا پانی بھاپ بن کر اٹھتا ہے اور اس سائیکلون کے اندر اتنی شدت ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ مچھلیاں بھی آسمان کی جانب اوپر اٹھ جاتی ہیں اور پھر بارش کی صورت میں پانی کے ساتھ برستیں ہیں۔
اسی طرح ترکی کے شہری کو خداداد صلاحیت حاصل ہے کہ وہ اپنی آنکھ سے پانی کی پھوار 10 فٹ دور تک پھینک سکتا ہے مزید یہ کہ امریکا میں بھی ایک ایسا ہی شخص موجود ہے جو ناک سے دودھ پیتا ہے اور اسے ناک ہی سے کئی فٹ دور تک پھینک سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی قریب میں بھی دنیا میں ایک الفریڈ نامی شخص موجود تھا جو اپنی آنکھ سے باجا بجایا کرتا تھا، دراصل آنکھ میں ایک نھنا سا ڈکٹ موجود ہوتا ہے جس سے آنسو نکلتے ہیں ، یہی ڈکٹ بعض اوقات ہوا بھی نکال سکتا ہے اور اسی ہوا کے ذریعے سے ہی مذکورہ شخص آنکھ سے باجا بجایا کرتا تھا ۔