ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ٹارزن کے ہیرو جہاز حادثے میں ہلاک ہو گئے

image

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن 90 کی دہائی میں ر یلیز ہونے والی سیریز فلم" دی ٹارزن" کے ہیرو ولیم جوزف اپنے اہلخانہ سمیت ایک جہاز حادثے میں ہلاک ہو گئےہیں، امریکی حکام کے مطابق نجی طرز کے چھوٹے مسافر بردار طیارے 7 افراد سوار تھے اور طیارے نے ٹینیسی کے ائیر پورٹ سمرانہ سے پرواز بھری تاہم طیارے کو پرواز کرتے ہوئے تھوڑا وقت ہی گذرا تھا کہ طیارہ قریبی جھیل میں گر گیا۔ واقعہ کے بعد ریسکیوں اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ ولیم جوزف کی عمر 58 سال تھی اور انہوں نے اپنے کئیریر کا آغاز ایک ماڈل کی حیثیت سے کیا اور پھر 1989 میں "ٹارزن ان منہٹان" میں کام کیا اور پھر اس کے بعد سن 1966 سے 1977 کے درمیان " ٹارزن دی اپیک ایڈونچر" میں کام کیا، فلم کی ان دونوں سیریز نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts