سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والا یہ شخص کون ہے، جانیں یہ نوجوان اپنی ایک ویڈیو سے کتنے ڈالرز کما لیتا ہے؟

image

سوشل میڈیا پر آئے روز لوگ مشہور ہورہے ہیں، چاہے اپنی اداکاری کی بنا پر ہوں یا پھر اپنے بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے۔ ایک ایسے ہی سوشل میڈیا اسٹار خابی لیم ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔

خابی لیم اپنے ایک خاص انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ خابی لیم ایک ٹک ٹاکر ہیں اور ساتھ ہی ساتھ خابی کا انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بھی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار خابی کا اصل نام خابین لیم ہے، ویسے تو خابی سینیگال، افریقہ میں پیدا ہوئے تھے، لیکن وہ اٹلی کے شہر شیواسو میں رہائش پزیر ہیں۔

21 سالہ خابی لیم ٹک ٹاک پر آسان طریقے بتاتے ہیں جو کہ عام طور پر مخلتف یوٹیوب چینلز پر بہت ہی مشکل طریقے سے بتائے جاتے ہیں۔ خابی اپنے چہرے کے منفرد تاثرات کی بنا پر سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر خابی کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے خابی کے ٹک ٹاک فالوورز 61 اعشاریہ 1 ملین سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر خابی کے فالوورز کی تعداد 16 اعشاریہ 3 ملین ہے۔

اگرچہ خابی کی سوشل میڈیا سے کمائی سے متعلق کوئی تصدیق شدہ خبر سامنے نہیں آئی مگر انلفوائنشرز مارکیٹنگ حب کے مطابق خابی ایک ٹک ٹاک پوسٹ کا تقریبا 98،561 ڈالرز سے 147،842 ڈالرز تک لے سکتے ہیں جو کہ پاکستانی ڈیڑھ کروڑ سے 2 کروڑ تک بنتے ہیں۔

واضح رہے خابی لیم نے 2020 میں سوشل میڈیا جوائن کیا تھا تاہم وہ بہت جلدی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے مقبول ہوگئے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts