چینی صدر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ملک میں 2 بچوں کی پیدائش کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے اس پابندی کو ختم کرنے کی بڑی وجہ ملک میں 10 سال بعد ہونے والی مردم شماری ہے کیونکہ چین میں 10 سال کے دوران آبادی کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی ہے اور اسی کمی کو دور کرنے کیلئے اب چینی حکومت نے 3 بچوں کی پیدائش کی اجازت دے دی ہے۔
اس کے علاوہ چین میں حالیہ مردم شماری کے نتائج مئی کے اوائل میں جاری کیے گئے تھےجس کے مطابق گزشتہ سال چین میں 12 ملین بچے پیدا ہوئے جبکہ 2016 میں 18 ملین بچے پیدا ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 12 ملین بچوں کی پیدائش چین میں 1960 کے بعد سے انتہائی کم ترین شرح ہے۔