سوشل میڈیا پر کئی عجیب و غریب ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جیسے کہ شیر اور گائے کی دوستی۔ لیکن خلائی مخلوق سے متعلق ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جو کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
خبر کے مطابق بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں ایک ڈیم کے قریب خلائی مخلوق کو دیکھا گیا ہے۔
30 سیکنڈز کی ویڈیو میں مبینہ طور پر خلائی مخلوق کو چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود لوگوں کی جانب اس مخلوق پر لائٹ ماری جارہی تھی، جبکہ لوگوں کی جانب سے مخلوق کو خلائی مخلوق بھی کہا جارہا تھا۔ تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کہ یہ مخلوق کیا تھی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے، جبکہ صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ نے اس مخلوق کو بھارت میں غربت سے تشبیہ دی تو کوئی اس مخلوق سے خوفزدہ ہوگیا۔