دنیا میں ہر روز کوئی نہ کوئی حیران کن واقعہ رونما ہوتا جسے دیکھ کر ہم حیران رہ جاتے ہیں، بلکل اسی طرح کا ایک حیران کن واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ایک مشہور و معروف ریلوے اسٹیشن مغل سرائے کی ریل کی پٹری پر ایک نامعلوم شخص بیڈ لگا کر سو رہا تھا ۔
جبکہ اسی وقت نارتھ ایسٹ ایکسپریس نئی دہلی کے شہر گوہاٹی سے آرہی تھی اور اسی وقت نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے ڈرائیور نے اسٹیشن حکام کو اطلاع دی کہ ایک نامعلوم شخص بیڈ ٹرین کی پٹری پر رکھ کر سو رہا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن حکام کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ٹیم کے پہنچنے تک مذکورہ شخص اب وہاں سے اپنا بیڈ چھوڑ کر بھاگ چکا تھا ۔
واضح رہے کہ اس واقع سے ریلوے اسٹیشن پر موجود تمام افراد میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور 3 سو سے زائد ٹرینوں کی روانگی گھنٹوں متاثر ہو گئی۔