بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے ایک بابو راؤ نامی بزرگ بھکاری کے گھر 1 لاکھ 72 ہزار روپے کی چوری ہو گئی یہ رقم بزرگ بھکاری نے زندگی بھر ایک مندر کے باہر بھیک مانگ کر جمع کی تھی اور مندر کے باہر ہی گھومنے والے چوروں کو بابو راؤ کے گھر اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا علم ہوا تو انہوں نے کچھ ہی وقت میں رقم پر ہاتھ صاف کر دیا۔
زندگی بھر کی کمائی لٹ جانے کے بعد بابو راؤ پہلے تو سخت پریشان ہوا مگرپھر پولیس اسٹیشن جا پہنجا جہاں پہلے تو اس کا کسی نے یقین نہیں کیا لیکن پھر اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور چند ہی گھنٹوں میں چوروں کو پکڑ کر لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کروا لی۔