بھارتی ٹی وی اسٹار کرن مہرا کیخلاف انکی بیوی نیشا راول نے گھریلو تنازعے پر گرگاؤں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا جس پر پولیس نے کرن مہرا کو گرفتار کر لیا لیکن بعد میں انہوں نے اپنی ضمانت کروا لی تھی۔
اداکار کرن مہرا کا اس واقعے پر کہنا ہے کہ نیشا نے مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں کچھ دن پہلے رات میں اپنی والدہ سے بات کر رہا تھا تو اس وقت نیشا میرے والدین اور بھائی کیخلاف نا جانے کیا کیا خرافات بکتی رہیں اس کے علاوہ نیشا مجھ پر زور زور سے چلاتی رہیں اور مجھ پر تھوکا بھی جس پر میں نے صرف یہ کہا کہ تم کمرے سے باہر چلی جاؤ تو اس وقت ہی نیشا نے مجھ سے کہہ دیا تھا کہ دیکھو اب میں کرتی کیا ہوں۔ اور خود ہی اپنا سر دیوار پر مارا اور الزام مجھ پر لگا دیا ۔