دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی سیل کا آغاز جمعرات سے کیا جا رہا ہے یہ سیل دبئی میں موسم گرما کی آمد پر تمام کاروباری اور تفریحی مراکز پر صارفین کو مہیا کی جاتی ہے اور اس سیل کو "بگ سیل" کہا جاتا ہے جبکہ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ کہ صارف کسی بھی مال یا بازار سے کوئی بھی چیز خریدے اسے ہر چیز پر 90فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔
یہ خصوصی آفر 3 روز تک جاری رہے گی جس میں دبئی کے تمام بازاروں بہت زیادہ گہما گہمی رہے گی اس سیل ریٹیل سیکٹر کو بہت فائدہ ہو گا اور صرف دبئی کے باشندے ہی نہیں بلکہ دبئی میں سیاحت کی غر ض سے آنے والی بھی اس "بگ سیل " سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ تفریحاتی پروگراموں میں شرکت کرنے والے افراد کو بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔