یوں تو دبئی کے تاجر دنیا بھر سے آم خرید سکتے ہیں مگر انہیں سال بھر پاکستانی رس بھرے آم کا شدت سے انتظار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے ایک مسافر طیارے میں آم بھر کر دبئی بھیجے گئے ہیں۔ یہ واقعہ پہلی دفعہ پیش آیا ہے کہ کسی مسافر بردار طیارے میں مسافروں کی بجائے آم بھر کر بھیجے گئے ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اقصیٰ نامی ایک خاتون نے جہاز کے اندرونی مناظر کی تصاویر شئیر کیں جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں ہر طرف پاکستانی آم کے بوکس موجود ہیں۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر 12 مئی 2021 کو سفری پابندی عائد کر دی تھی۔