حاضر دماغ ہونا بھی ایک نعمت ہے۔۔ جانیے حاضر دماغی سے کیسے نوجوان نے لوٹیروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ؟

image

دنیا بھر ہی میں عوام لوٹیروں، ڈاکوؤں سے سخت پریشان ہے ، ترقی یافتہ ممالک میں تو جرائم بہت کم پایا جاتا ہے البتہ ترقی پذیر ممالک کی عوام ان جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر ہے لیکن اب عوام خود ہی ان لوٹیروں سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اپنا رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مجرموں کیخلاف کارروائیاں بھی کر رہے ہین جن سے کچھ دنوں کیلئے شہر میں جرائم میں کمی تو آتی ہے لیکن پھر بھی جرائم ختم نہیں ہو پاتے۔

آجکل سوشل میڈیا پر ایک ویڈ یو کے خوب چرچے ہیں جس میں 2 ڈکیت ایک سروس اسٹیشن پر ڈکیتی کی نیت سے آتے ہیں اور اس وقت وہاں 2 شخص موجود ہوتے ہیں جن میں سے ایک فرد نے تو ڈکیتوں کو دیکھ کر ہی ہاتھ کھڑے کر دیے اور پھر جیسے ہی ایک ڈکیت کار واش کرنے والے شخص کی جانب بڑھا جو کار کے پاس موجود تھا تو پہلے فرد نے موقعے کو غنیمت جانا اور وہاں سے بھاگ نکلا لیکن ڈکیٹ کو اس وقت چھٹی کا دودھ یاد آگیا جب کار واش کرنے والے شخص نے ڈکیت کو دیکھتے ہی کلا بازیاں لگانا شروع کر دیں جس سے ڈکیت بہت گھبرا گیا اور وہاں سے بھاگ نکلا ۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کس ملک سے ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts