میاں بیوی میں تلخ کلامی عام سی بات ہے لیکن اب ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میاں بیوی کے درمیان زوردار ہاتھا پائی جاری ہے اور جھگڑے کے دوران دونوں اچانک بالکونی سے نیچے گر جاتے ہیں۔
جھگڑا کرنے والے اس جوڑے کا تعلق روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ سے ہے ، شوہر کا نام اولگا بتایا گیا ہے جبکہ اس کی بیوی کا نام اور یوو جینی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی لڑتے جھگڑتے گھر کی بالکونی تک آجاتے ہیں اور توازن قائم نہ رکھنے کے سبب دیکھتے ہی دیکھتے تیزی کے ساتھ 25 فٹ کی بلندی والی بالکونی سے نیچے آگرتے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو کو باہر چلتے کسی راہگیر نے اپنے موبائل میں محفوظ کرلیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ایک غیر ملکی ویب سائٹ سے معلوم ہوا ہے کہ اونچائی سے گرنے کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں کوئی ویڈیو دیکھ کر مذاق اڑا رہا ہے تو کوئی حیرانگی کا اظہار کر رہا ہے۔