پرندوں سے پھیلنے والا برڈ فلو کیا واقعی کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔۔۔ جانیں برڈ فلو کے بارے میں اہم معلومات

image

چین کے صوبے جیانگسو میں برڈ فلو وائرس سے انسانی انفیکشن کی تصدیق ہوگئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں 41 سالہ شخص میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیجینگ کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کا کہ کہنا ہے کہ 41 سالہ شخص میں وائرس کی علامات پائی گئی ہین۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم کمیشن کی جانب سے متاثر شخص سے متعلق تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ جبکہ کیمشن نے واضح کیا ہے کہ متاثر شخص کے گھر والوں میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کے پھیلاؤ کا خطرہ نہایت کم ہے۔

برڈ فلو کیا ہے؟

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ یہ وائرس اکثر پرندوں میں نمودار ہوتا ہے، زیادہ خطرناک نہیں ہے۔ اس وائرس سے متعلق زیادہ معلومات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وائرس سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، مریض کو وائرس کہاں سے لگا ہے اور مقامی آبادی میں مزید کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ان سب سوالوں کے جوابات اب تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

واضح رہے ایوین انفلوئنزا وائرس پرندوں پر کم اثر انداز ہوتا ہے، جبکہ انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتا رہا ہے۔ چین میں اس وائرس کی قسم ایچ 7 این 9 سے 2017 میں 700 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم ایچ 7 این 9 کے انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کے واقعات کم ہی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts