ریاست فلوریڈا میں ایک ایسا ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جس کے بعد پوری دنیا کو یہ احساس ہو گیا کہ بچہ ہو یا بڑا زندگی میں کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن کا علم ہر کسی کو ہونا بہت ضروری ہے، ریاست فلوریڈا کے علاقے مندارن پوئنٹ پر دریائے سینٹ جونز میں اسٹیون پاسٹ نامی ایک شخص اپنی بیٹی ابیگیل اور بیٹے چیز کے ساتھ چھٹی کے دن دریائے سینٹ جونز کی سیر کشتی پر کر رہے تھے اور دریا میں والد اسٹیون کشتی لنگر انداز کر کے مچھلیوں کے شکار میں مصروف ہو گئے اور دونوں بچے دریا میں تیراکی کرنے لگے ۔
اسی دوران دریا میں پانی کا بہاؤبھی تیز ہو گیا اور دونوں بچوں نے کشتی کو پکڑ لیا لیکن پھر بھی بچے پانی کے تیز بہاؤ کے سامنے بے بس تھے اور بچوں کو بچانے کیلئے والد بھی پانی میں کود پڑے لیکن اسی دوران بچے نے اس بات کو بھانپ لیا کے زیادہ دیر ہم یہاں نہیں رہ سکتے اور اب انکی زندگی کو خطرہ ہے تو بچے نے ساحل میں پانی کے بہاؤ کی مخالف سمت میں تیرنا شروع کر دیا اور ایک گھنٹہ مسلسل تیرنے کے بعد دریا کے کونے پر آکر ریسکیو اہلکاروں کو ساری بات بتائی جس پر ریسکیو اہلکار متحرک ہوئے اور بچے کی مدد کو نکل پڑے اور ایک گھنٹے کے بعد اسٹیون پاسٹ اور ابیگیل کو کشتی سے ایک میل دور پایا جس پر ریسکیو اہلکار فوراََ ان کی جانب بڑھے اور انہیں ریسکیوں کیا۔
واضح رہے کہ بچے نے کہا کہ مجھے تیرنے میں بہت مشکل ہو رہی تھی لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور کبھی ڈوگی پیڈل انداز میں تو کبھی الٹا لیٹ کر تیرتا رہا جبکہ بچے کے والد نے کہا کہ ایک موقع پر تو یوں محسوس ہوا کہ دونوں بچے میری گرفت میں اب زیادہ دیر نہیں رہیں گے جس کے بعد میں بہت خوف زدہ ہو گیا تھا ۔