وہ کہتے ہیں ناکہ بھوک لگنے پر انسان پاگل ہو جاتا ہے اور اسے شدید غصہ بھی آتا ہے لیکن چین میں یہی معاملہ ہاتھیوں کے ساتھ پیش آیا چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر یوژی میں رات گئے 15 کے قریب ہاتھی شہر میں گھومتے دیکھے گئے، ویڈیو میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی رات کو سڑکوں پر بھاگ رہے ہیں اور غصے میں چنگھاڑ بھی رہے ہیں رات بھر یہ ہاتھی سڑکوں پر گھومتے رہے اور صبح ہوتے ہی واپس چلے گئے۔
اس واقعہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور شہر کے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے۔ ماہرین کے مطابق یہ ہا تھی بھوک لگنے کی وجہ سے شہر کی طرف آئے جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہاتھی" ایشیائی جنگلی نسل " کے ہاتھی تھے۔