لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی زندگی میں نکاح کا مضبوط رشتہ اور نکاح کا دن ہمیشہ یاد رہنے جانے والا ہوتا ہے۔ دراصل نکاح کے دن جہاں دو خاندان آپس میں جڑنے والے ہوتے ہیں وہیں لڑکا اور لڑکی زندگی بھر کے لئے ایک دوسرے کو منتخب کرلیتے ہیں اور آنے والی زندگی کے حوالے سے ہزاروں سوال ان کے دل و دماغ میں ہوتے ہیں۔
لیکن ایک اور بات جو عام زندگی میں دیکھی اور سنی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ نکاح کے وقت لکھی جانے والی شرطیں اور قبول کیا جانے والا بھاری حق مہر، یقیناً زندگی کا بڑا فیصلہ ہوتا ہے۔ آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ نکاح نامے پر موجود شرائط صرف آج کل کا ٹرینڈ نہیں ہیں بلکہ اب سے 3 ہزار سال قبل ترکی میں دریافت ہونے والے ایک نکاح نامے پر بھی دیکھی گئی ہیں۔ جس کو دنیا کا سب سے قدیم نکاح نامہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ایسی انوکھی شرائط لکھی گئی ہیں جو ترکی کے عالمی میوزم میں بھی موجود ہیں اور آج بھی لوگ جان کر حیرت کرتے ہیں۔
یہ نکاح نامہ لاکی پوم اور لڑکی ہتالہ کا ہے، جس پر لکھا گیا ہے کہ اگر ہتالہ کے ہاں اولاد نہ وہئی تو وہ اپنے دولہا کی شادی کے لئے کوئی انتظام خود کرے گی یا اس کے لیے کوئی باندی رکھے گی، اس کے علاوہ اگر لاکی پوم ہتالہ کو طلاق دینا چاہے تو وہ اس کو چاندی کی رقم کے مطابق قیمت واپس ادا کرے گا لیکن اگر ہتالہ شوہر سے طلاق چاہے تو اسے بھی چاندی کی رقم کے مطابق قیمت شوہر کو ادا کرنی ہوگی۔
دراصل ماضی سے اب تک بانجھ پن کا مسئلہ بڑا سنگین رہا ہے، اس لئے ماہرین کا خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نکاح نامے پر بھی شاید یا باندی کی شرط بانجھ پن کو سامنے رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔