ان میں سے آپ کی بھنویں کیسی ہیں ۔۔ جانیں بھنویں لوگوں کے بارے میں آپ کو کیا راز بتاتی ہیں؟

image

ہمارے چہرے پر اگر بھنویں نہ ہوں تو کتنا الگ اور خالی پن سا محسوس ہوگا؟ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہمارے چہرے پر بھنویں کیوں بنائی گئی ہیں اور ان کا کیا کام ہے اور یہ آپ کی شخصیت سے متعلق کیا راز واضھ کرتی ہیں؟ یقیناً کبھی اس جانب آپ نے غور نہ کیا ہوگا۔ مگر آج ہماری ویب میں آپ کے لئے زبردست معلومات موجود ہے جس کو جان کر آپ بھی اپنے پیارے دوستوں کو تو ضرور ان تمام چیزوں سے آگاہ کریں گے۔

بھنویں کیوں ہوتی ہیں؟

تحقیق کار رچ پالز کے مطابق: '' انسان کے چہرے پر موجود بھنویں اس کے دماغ سے تعلق رکھتی ہیں، یعنی انسانی جسم میں موجود نرووز کو کنٹرول کرنے کے لئے چہرے پر بھنویں بنائی گئی ہیں، یہ جسم کے اندر موجود خلاؤں کو پُر کرتی ہیں اور ان میں موجود یہ سخت یا باریک بال آپ کے دماغ کی کیفیات کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔

بھنویں کیا راز بتاتی ہیں؟

ہمارے چہرے پر موجود بھنویں اگر ترچھی ہیں یعنی کہ درمیان کے ایک حصے سے اٹھی ہوئی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سوچنے کی طاقت دوسروں سے منفرد ہے اور آپ قائدانہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اگر آپ کی بالکل سیدھی بھنویں ہیں تو آپ غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں، آپ ہر کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں، مگر کسی کو خود سے آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے۔

اگر آپ کی بھنویں بالکل باریک ہیں تو آپ خوش قسمت اور خوش اخلاق ہیں، سب سے تیز اور سب سے چالاک بس آپ ہی ہیں۔

جن کی بھویں گہری اور موٹی ہوتی ہیں ان کی محبت بے مثال ہے اور نفرت کرنے پر آ جائیں تو یہ نفرتوں میں بھی احساس کرنا نہیں چھوڑتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts