کپڑوں کے نت نئے اور منفرد ڈیزائن تو آپ لوگ آج کل سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی ہوں گے اور ان ڈیزائنوں کی تصویریں موبائل میں محفوظ کرکے اپنے درزیوں کو دیتے ہوں گے، ارے بھائی ایسا ڈیزائن بنا دینا وغیرہ وغیرہ۔ جہاں منفرد ڈیزائن کے لباس دیکھنے میں آرہے ہیں عجیب و غریب قسم کے کپڑوں کو بھی خوب وائرل کیا جارہا ہے۔
جنوری کے ماہ میں عالمی برانڈ زارہ جو امریکی طرز کے لباس بناتے ہیں، انہوں نے ایک ایسا لباس ڈیزائن کیا جو اوپر تو سادی شرٹ نما ٹاپ تھا، مگر نیچے اسکرٹ کچھ اس قسم کا ہے کہ جیسے دھوتی یا لنگی پہن لی ہو۔ اس لباس کی قیمت پاکستانی 14 ہزار 4 سو انچالیس روپے ہے۔
ان کے اس لباس کی قیمت جب سوشل میڈیا پر لوگوں کو معلوم ہوئی تو سب نے اس کا خوب مزاق اڑایا، کیونکہ اس کا سکرٹ لنگی سے ملتا جلتا ہے۔ لنگی جو ایک روایتی لباس ہے اور بنیادی طور پر جنوبی ایشیاء میں مرد اور خواتین زیب تن کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر کمر کے گرد پہنی جاتی ہے اور ان کا استعمال بنگلہ دیش ، ہندوستان ، پاکستان ، سری لنکا ، نیپال ، تھائی لینڈ اور ملائشیا میں زیادہ کیا جاتا ہے۔لنگی کی حقیقت کا پتہ جنوبی ہند سے لگایا جاسکتا ہے جہاں یہ لباس ہزاروں سالوں قبل بھی پہنا جاتا تھا۔
اس لباس لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ:
''
اتنے پیسوں میں تو ہم 10 سے 12 لنگیاں خرید لیں، تو کسی نے کہا کہ 200 روپے می ملنے والی لنگیاں 14 ہزاوروں روپے میں کیوں خریدیں۔ وہیں ایک صارف نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ارے لنڈے بازاروں میں جائیے 50 روپے کا دو گز کپڑا خرید کر بھی گزارہ ہوسکتا ہے۔
''