جہاز ہائی جیک کرنے کی کوشش؟ بندے کی خوفزدہ کردینے والی ویڈیو وائرل

image

طیارہ ہائی جیک کے مناظر اکثر ہم فلمز میں ہی دیکھا کرتے ہیں لیکن اگر ہم خود کسی جہاز میں سفر کر رہے ہوں اور دوران سفر چند افراد آپ کے سامنے طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکیوں پر اتر آئیں تو آپ کی کیا حالت ہوگی کیا آپ نے سوچا؟ یقیناً وہ لمحہ آپ کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوگا۔

لیکن ایسا ہی ایک واقعہ اب امریکی ائی لائن میں حقیقت میں بھی پیش آیا۔

امریکا میں دوران پرواز کاک پٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو ‏گرفتار کر لیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست لاس اینجلس میں ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز کے دوران ایک ‏مشتعل مسافر نے ہنگامہ برتماشا شروع کر دیا ، طیارے کے اڑان بھرتے ہی مسافر نے طیارے میں ہنگامہ آرائی کر کے طیارہ روکنے کامطالبہ کیا۔

یہ صورتحال اس وقت اور زیادہ پیچیدہ ہوگئی جب مسافر کاک پٹ کی جانب تیزی سے دوڑا اور دروازے کو توڑنے کی ‏کوشش کرتا رہا۔ طیارے کے عملے نے مشتعل شخص کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کے باوجود کیبن پر مکے برساتا رہا۔

مسافر جہاز میں ہنگامہ آرائی کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر لا س اینجلس سے نیش ویل جانے والی پرواز کو نیو میکسیکو میں ہنگامی ‏لینڈنگ کرنا پڑی اور مشتعل شخص کو طیارے سے اتار کر فوری گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے مشتعل مسافر کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع ‏کر دی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts