آن لائن کھانا منگوانے والی خاتون کو چکن کی جگہ کیا چیز بھیج دی گئی، دیکھ کر خاتون بھی حیران رہ گئی

image

من پسند کھانا کھانے کے لئے جب دل چاہے ایک فون اٹھا کر آرڈر کرتے ہیں اور فوڈ ڈلیور بوائے گھر بیٹھے کھانا پہنچا دیتے ہیں، آپ بھی یقیناً آئے روز آن لائن آرڈر تو دیتے ہوں گے، کسی دن ایسا ہوا ہے کہ آپ نے آرڈر زنگر برگر کیا ہو اور اس کی جگہ آ جائے نلی نہاری؟ اب یہ تو خوش قسمتی ہوتی ہے کہ کم پیسوں میں مہنگی چیزیں گھر بیٹھے مل جائیں۔ لیکن حال ہی میں ایک فلپائنی خاتون کے ساتھ ایسا مذاق ہوا کہ سوشل میڈیا صارفین کی ہنسی نکل آئی۔

فلپائن کی خاتون ایلیق پریز نے جولی بی نامی ریسٹورنٹس سے کھانا آرڈر کیا تھا، مگر ان کو ایسا کیا ملا کہ جب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو لوگوں نے خوب مذاق اڑایا۔

خاتون کہتی ہیں کہ: '' میں نے اپنے بیٹے کے لئے چکن بروسٹ آرڈر کیا تھا، آرڈر بالکل وقت پر گھر پہنچا، پیکٹ کھولا اور مزے سے جب کھانا شروع کیا تو وہ بروسٹ چب ہی نہیں رہا تھا، پھر بیٹے نے مجھے دکھایا کہ چیک کریں یہ چب نہیں رہا، میں نے جب غور کیا تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی چکن بروسٹ نہیں ہے، بلکہ ایک تولیہ ہے جس کو مصالحوں اور آئل میں خوب ڈیپ فرائیڈ کیا گیا ہے۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts