سابق امریکی صدر نے فیس بک و انسٹاگرام پر اکاؤنٹ 2 سال کیلئے معطل کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ صدر بننے پر وہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو وائٹ ہاؤس کھانے پر مدعو نہیں کریں گے اور بس اب صرف کاروباری معاملات پر ہی بات چیت ہوا کرے گی، سماجی رابطوں کی ان دونوں ویب سائیٹس نے سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ اشتعال انگیز اور پارلیمنٹ پر حملوں کے تناظر میں کی جانے والی پوسٹس کی وجہ سے 2 سال کیلئے بند کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک انتظامیہ نے جمعہ 4 جون کو ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2 سال کیلئے بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوری میں انکا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کیا تھا پر اب مزید تحقیق کے بعد انکا اکا ؤنٹ 2 سال کیلئے بند کیا جا رہا ہے اور سابق امریکی صدر نے سن 2019 میں مارک زکر برگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا تھا۔