ہر انسان نے ہمیشہ جل پری کا کردار افسانوں ڈراموں میں ہی دیکھا یا سنا ہوگا لیکن اب برطانیہ کے شہر لیور پول کے ساحل مرسیسائیڈ پر کرسٹی جونس نامی خاتون کو ایک جل پری کا ڈھانچہ ملا ہے ، خاتون کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ اس جل پری کا اوپری حصہ ایک انسان کی طرح اور نچلا حصہ مچھلی کی طرح کا ہے، جیسے کہ وہ کوئی دم ہو۔
جل پری کا ڈھانچہ ملنے کی خبر جیسے ہی متعلقہ حکام تک پہنچی تو وہ جائے وقوع پر پہنچے اور ڈھانچے کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا کہ یہ جل پری کا ڈھانچہ ہے یا نہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ جل پری کا ہی ڈھانچہ ہے کیونکہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ یہ کسی ایسی مچھلی کا ڈھانچہ ہو جو انسانی جسم سے مشابہت رکھتی ہو۔