شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی نو زائیدہ بیٹی کے نام کا مطلب بتا دیا

image

برطانیہ کے شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بروز جمعہ بیٹی کی پیدائش ہوئی اور شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی بیٹی کانام " لیلیبیٹ ڈیانا" رکھا ہے، شاہی جوڑے نے بیٹی کانام "لیلیبیٹ ڈیانا" رکھنے کی وجہ اور مطلب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نام انہوں نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوئم اوراپنی آنجہانی والدہ لیڈی ڈیانا سے بے پناہ محبت کی وجہ سے رکھا ہے۔

شاہی جوڑے کا مزید کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کو شاہی خاندان میں پیار سے لیلی کہہ کر پکارا جاتا ہے اس لیے انہوں نے اپنی بیٹی کا بھی ابتدائی نام لیلی ملکہ برطانیہ کے نام پر رکھا ہے جبکہ بیٹی کا درمیانی نام ڈیانا رکھنے کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ یہ نام انہوں نے اپنی بیٹی کی پیاری آنجہانی دادی پرنسز آف ویلز ڈیانا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رکھا ہے۔ جبکہ لیلیبیٹ جوکہ ملکہ کا عرفی نام ہے اس کا مطلب ہے "خدا کا وعدہ"۔

اس کے علاوہ اس خوشی کے موقع پر ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کو مبارکباد دی اور پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچزآف کارن وال بھی اس خبر سے بے حد خوش ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts