ماں 13 سالہ بچی کا روپ دھار کر اسکول کیوں آگئی؟ ویڈیو وائرل

image

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں 30 سالہ کیسی گارسیا اپنی 13 سالہ جولی نامی بچی کا روپ دھار کر اسکول پہنچ گئیں انہوں نے اپنی بچی کے بالوں کے رنگ کے ہی اپنے بال بھی ڈائی کیے اور بچی کی طرح کے ہی کپڑے ، جوتے پہنے اور اسکول کیلئے روانہ ہو گئیں۔

اسکول پہنچنے پر ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسی گارسیا " گارسیا اینرکز ماڈل اسکول" کے اسکول کے عملے سے بات چیت بھی کرتیں ہیں اور اپنی بچی کی تمام کلاسز بھی لیتی ہیں، اور اسی دوران انہوں نے سیلفیاں بھی لیں اور ویڈیو بھی بنائی، اور چھوٹی کے وقت تک سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن عین چھٹی کے وقت ایک استاد کی ان پر نظر پڑی جس کے بعد استاد کو شک ہوا کہ یہ جولی نہیں اور اس کے بعد جولی کی والدہ کیسی گارسیا کو اسکول ریکارڈ میں بھی چھڑ چھاڑ کرتے دیکھا گیا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے انہیں گرفتار کروا دیا ۔

گرفتار ہونے کے بعد خاتون نے اپنے دفاع میں کہا کہ میرا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بس میں یہ چاہتی تھی کہ اسکول کی سیکیورٹی بہتر بنائی جائے اس لیے میں نے یہ قدم اٹھایا ، اور اپنے دفاع میں خاتون نے اپنی ہی بنائی ہوئی ایک ویڈیو پیش کی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اسکول میں کسی کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا، ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس نے کیسی گارسیا کو 7 ہزار 808 ہزار ڈالر کے بانڈز پر رہا کر دیا ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts