انتظار کی گھڑیاں ختم! ایشیاء کی سب بڑی مویشی منڈی کا میلا سج گیا، منڈی کا باقاعدہ آغاز کب سے ہوگا؟

image

ویسے تو عیدالاضحٰی پر پاکستان بھر میں مویشی منڈیاں سجتی ہیں مگر کراچی کی مویشی منڈی جسے ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی کہا جاتا ہے، کی بات ہی کچھ اور ہے۔

خبر کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی سپر ہائی وے مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان بھر سے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اب تک مویشی منڈی میں دو سے زائد ٹرک آچکے ہیں، جبکہ دیگر ٹرک اس ہفتے متوقع ہیں۔

مویشیوں سے بھرا پہلا ٹرک 7 سے 8 جون کی شب شیخوپورہ سے کراچی پہنچا، جس میں 20 سے 21 جانور موجود تھے۔

واضح رہے ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح دس جون سے ہوگا۔ جبکہ سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے دن رات کام کیا جا رہا ہے، بلاکس کی تعمیر بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.