اچانک پتہ چلا کہ یہ اب دنیا میں نہیں رہیں ۔۔ وہ 5 مشہور شخصیات جن کی موت نے سب کو رلایا

image

ویسے تو اس دنیا سے بہت سے مشہور لوگ رخصت ہوچکے ہیں کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہ اچانک ہی خالق حقیقی سے جاملے، ان کی موت کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

ان مشہور شخصیات کی موت نے نہ صرف لوگوں کو جنھجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ خوف میں بھی مبتلا کردیا۔

عاصمہ جہانگیر:

مشہور سماجی رہنما اور وکیل عاصمہ جہانگیر جو کہ ہر آمریت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوتی تھیں، ضیاء دور میں جیلیں کاٹنے والی عاصمہ جہانگیر 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

پنجاب یونی ورسٹی سے ایل ایل بی کرنے والی عاصمہ نے مشرف دور میں ڈںڈے کھائے، جیلیں کاٹیں، جمہوریت کی بقا کے لیے ہر حد تک جانے کا عزم رکھتی تھیں۔

عاصمہ جہانگیر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملی تھیں۔

زبیدہ طارق:

پاکستان کی مشہور شخصیت جو کہ اپنے ٹوٹکوں کے حوالے سے جانی جاتی تھیں، زبیدہ طارق "زبیدہ آپا" کے نام سے مشہور تھیں، وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بھی منسلک تھیں۔ زبیدہ طارق کے مداح اُس وقت افسردہ ہوگئے جب ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی۔

ہارٹ اٹیک سے وفات پانے والی زبید آپا نے کئی آنکھیں اشک بار کردی تھیں، مداح انہیں ایک قیمتی اثاثہ تصور کرتے تھے۔

مولانا سمیع الحق:

سابق سینیٹر اور مذہبی اسکالر مولانا سمیع الحق پاکستانی سیاست اور سرحدی علاقے کے بااثر ترین شخصیت میں شامل تھے۔ 82 سالہ سمیع الحق مدرسہ دارلحقانیہ کے سربراہ بھی تھے۔ مولانا سمیع الحق تحریک طالبان پاکستان سے مزاکرات کے حوالے سے بھی مثبت کردار ادا کرتے رہے تھے۔

مولانا سمیع الحق کو ان کی رہائش گاہ پر اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب ان کا ڈرائیور کسی کام سے باہر گیا تھا۔ یوں اچانک مولانا کا قتل کئی حلقوں میں تشویش پیدا کر گیا اور پاکستان اور طالبان کے معاملات پر گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔

علی رضا عابدی:

کراچی کی مشہور شخصیت اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ کے پاس ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا تھا، علی رضا عابدی کراچی کی سیاست میں کافی اہمیت رکھتے تھے۔

46 سالہ علی رضا عابدی کا شمار پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔

سری دیوی:

مشہور بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے باتھ روم میں مردہ پائی گئی تھیں یہ خبر گھر والوں سمیت دنیا بھر میں اداکارہ کے چاہنے والوں پر بجلی کی طرح گری۔ وہ اس بات پر یقین ہی نہیں کر پا رہے تھے کہ سری دیوی اس دنیا میں نہیں رہیں۔

54 سالہ اداکارہ راض الخیمہ کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں، شوہر بونی کپور کے مطابق اداکارہ نہانے گئی تھیں لیکن جب کچھ دیر بعد دیکھا تو وہ باتھ ٹب میں مردہ پائی گئیں۔

بروس لی:

بروس لی چینی نژاد امریکی آرٹسٹ اور اداکار تھے، 32 سالہ اداکار اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔

بروس لی کے مداح اس وقت سکتے میں چلے گئے جب اچانک ان کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

بروس لی کو جیمز بانڈ کے ساتھ عشائیہ پر جانا تھا مگر جب انہیں کمرے میں غیر معمولی حالت میں پایا گیا تھا تو فورا اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں معلوم ہوا کہ مشہور اداکار بروس لی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ بروس لی کا دماغ 1400 گرام سے بڑھ کر 1575 گرام تک ہو گیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.