شہزادی ڈیانا کا شمار دنیا کی خوبرو ترین خواتین میں کیا جاتا تھا۔ ان کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے۔ اور کیا آپ جانتے ہیں کہ
شہزادی ڈیانا کی شادی میں سب سے زیادہ کونسی چیز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی؟
ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ شہزادی ڈیانا کا شادی کا عروسی جوڑا مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔ آج بھی ان کی شادی کا لباس بے حد خوبصورت نظر آتا ہے۔
لیڈی ڈیانا نے ڈیزائنر ڈیوڈ اور الزبتھ ایمانوئل کا تیار کردہ یہ عروسی جوڑا سن 1981ء میں اپنی شادی کی تقریب میں پہنا تھا، لیڈی ڈیانا کا یہ جوڑ ا 10 ہزار موتیوں سے مزین اپنی پوری 25 فٹ لمبی فرش جتنا ہے۔
اب ان کا شادی کا عروسی جوڑا 25 سال کی تاریخ میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش گیا ہے۔
اس جوڑے کو نمائش کے لیے لیڈی ڈیانا کے صاحبزادوں پرنس ولیم پرنس ہیری نے ادھار پر دیا ہے۔
لیڈی ڈیانا کے عروسی جوڑے کی قیمت 7 ہزار یوروز ( پاکستانی 32 لاکھ 23 ہزار 780 روپے ) ہے۔