فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ مارنے والے شخص کی شناخت ڈامین تاریل کے نام سے ہوئی ہے، 28 سالہ ڈامین تاریل قرون وسطی دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اسی تلوار بازی کی لوگوں کو ٹریننگ بھی دیتا ہے اور اسی حوالے سے اس کا ایک کلب بھی ہے۔
اس کے علاوہ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ڈامین تاریل کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں اور واضح رہے کہ کلب کے مالک ڈامین تاریل نے ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارتے ہوئے انکی پالیسیوں کیخلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔