ویکسی نیشن نہ کرنے والوں کی موبائل سم اب ۔۔۔ ویکسن نہ لگوانے والوں پر کس قسم کی پابندیاں لگنے کا امکان؟

image

صوبہ پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر نئی پابندیاں لگنے کا امکان ہے، ان پابندیوں کے تحت اب جو بھی ویکسن نہیں لگوائے گا اس کی موبائل سم بند کر دی جائے گی اور صرف یہی نہیں بلکہ پبلک پارکس، سرکاری دفاتر، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس میں بھی انکا داخلہ ممنوع ہوگا۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی صدارت میں صوبے بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا، اس اجلاس میں سیکریٹری صحت سارہ اسلم اور بیرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت یاسمین راشد اور چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک کو صوبے بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور اس کے علاوہ ویکسی نیشن نہ کروانے افراد کیلئے نئی پابندیوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔

اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز جن میں موبائل سم بند کرنا، پبلک پارکس، ریسٹورنٹس، سرکاری دفاتر ، شاپنگ مال میں ویکسین نہ کروانے والوں کا داخلہ بند کرنے پر غور کیا گیا اس موقع پر وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین ہی واحد حل ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.