مون سون بارشیں: وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی بارش گوئی کی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اسی طرح پیر کو راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیل کے مطابق پیر کو راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی حصوں میں شدید بارش ہوئی جبکہ آج بھی بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

آج خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، وسطی و بالائی پنجاب اور شمالی کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

اسی طرح بالائی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح کل نو جولائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی و سطی پنجاب اور جنوب مشرقی بلوچستان کے علاقوں کے علاوہ سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے، اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں موجودہ موسمی صورت حال کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو صورتحال سے بروقت مطلع کیا جائے اور متعلقہ اداروں کے مابین روابط کو مضبوط بنایا جائے۔

محکمہ موسمیات کی جانب آج اور کل بھی مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے نے دریائے سندھ اور دیگر دریاؤں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو فوری حفاظتی انتظامات و اقدامات یقینی بنانے، اپنی تیاری مکمل رکھنے اور این ڈی ایم اے کو اس امر کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

راولپنڈی میں تین بچے ڈوب کر ہلاک

رپورٹس کے مطابق پیر کو راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں تین بچے اس وقت ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب وہ چوہا خالصہ میں ایک گڑھے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں کھیل رہے تھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں چھ سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گڑھا کافی گہرا تھا اور واقعہ ہوتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی شروع کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی تاہم اس سے قبل ہی بچے دم توڑ چکے تھے۔

این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 75 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 28 اموات ہوئیں، جبکہ پنجاب میں 25، سندھ میں 15 اور بلوچستان میں سات افراد ہلاک ہوئے۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts