چکور یا تکون ۔۔ آپ کے دانت ان میں سے کس قسم کے ہیں اور یہ مختلف شکل کہ کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس کے بارے میں چند حیرت انگیز باتیں جو آپ کو بھی حیران کر دیں گی

image

دانت کسی بھی انسان کی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن اگر آپ جتنی ہی پرکشش شخصیت کے ہی مالک کیوں نہ ہوں اور بظاہر صاف ستھرے کیوں نہ نظر آتے ہوں اگر آپ کے دانت صاف نہیں تو آپ کی شخصیت پھیکی پڑ جاتی ہے اور لوگ بھی آپ سے دور دور رہنے لگ جاتے ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی دانت آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں جس کا آپ کو شاید علم نہیں ہوگا اور دانتوں کی ساخت بھی آپ کے بارے میں کئی راز کھولتی ہے۔

1- چکور اقسام کے ساتھ دانت

اسکوائر کی صورت والے دانت کے حامل افرادسے چند دلچسپ باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ وہ دلچسپ باتیں یہ ہیں کہ ایسے دانت والے لوگ شخصیت کے اندر نظم و ضبط اور باقاعدہ مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ایسے دانتوں کے حامل افراد بہت زیادہ پرسکون اور اپنے جذبات پر قابورکھنے والے ہوتے ہیں۔

2- مستطیل( ریکٹینگل ) قسم کے دانت

مستطیل قسم کے دانت والے افراد بہت زیادہ اپنے کام میں لگن اور دلچسپی کا مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔ انہیں اس بات کا اچھی طرح ادراک ہوتا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں اور کس طرح اس کام کوسرانجام دینا ہے۔ یہ لوگ مثبت ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور مایوسی کو برا سمجھتے ہیں۔ یہ تخیلاتی ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور ان کے پاس نت نئے آئیڈیاز ہوتے ہیں۔

3- تکون دانت

اس قسم کے حامل افراد بہت سے تفریح پسند ہوتے ہیں اور ہر وقت انٹرٹین رہنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں کسی چیز کی پرواہ ہیں ہوتی اور وہ اپنے میں مگن رہتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts