فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے پر نوجوان کو عدالت نے کیا سزا سنا دی

image

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپر مارنے کے جرم میں ڈیمن ٹیرل نامی شخص کو عدالت نے 4 ماہ قید کی سزا سنائی اور کسی بھی سرکاری ادارے ‏کو چلانے اور 5 سال تک ہتھیار رکھنے پر پابندی کا بھی فیصلہ سنایا ہے ۔

اس کے علاوہ 28 سالہ ڈیمن ٹیرل قوم پرست دائیں بازو کے نظریات سے متاثر ہے اور اسی حوالے سے اس نے کئی یو ٹورب چینل بھی سبسکرائب کر رکھے ہیں اس کے علاوہ ڈیمن ٹیرل مارشل آرٹس کلب کا مالک بھی ہے جہاں وہ لوگوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دیتا ہے اور یہ قرون وسطی دور کی تلوار بازی کا مداح بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ جنوبی فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پر پیش آیا جہاں فرانسیسی صدر بیریئر کے پیچھے موجود شہریوں سے ‏‏‏ملاقات کر رہے تھے کہ اسی دوران استقبال کیلئے موجود شہری نے ان کے چہرے پر تھپڑ دے ‏‏‏مارا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts