میں صرف جڑواں بچے چاہتی تھی، مگر میں نے 8 بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا ۔۔ دنیا میں پہلی بار 8 بچوں کو ایک ساتھ پیدا کرنے والی خاتون نے اپنے بارے میں کیا بتایا؟

image

شادی شدہ جوڑے بچوں کی خواہش تو لازمی رکھتے ہیں، ان میں سے کئی ایسے ہوتے جن کی یہ خواہش جلد ہی پوری ہوجاتی ہے اور کچھ لوگوں کی دیر سے ہوتی، مگر جن لوگوں کو یہ خوشی فطری طور پر میسر نہیں ہوتی وہ بہت غمزدہ ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک امریکی خاتون نادیہ سُلیمان تھیں، جن کی شادی ہوئی اور علیحدگی ہوگئی، کیونکہ وہ ماں نہیں بن سکتی تھیں۔ مگر انہوں نے اس محرومی پر رونے کے بجائے ایک ایسا طریقہ ڈھونڈا جس سے وہ کم ہی وقت میں اتنے ڈھیروں بچوں کی ماں بن گئیں کہ دنیا کی سب سے پہلی اوکٹا لیڈی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

آج ہم آپ کو ان کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں ، جنہوں نے 2009 میں ایک ساتھ 8 بچوں کو پیدا کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا لیا تھا۔ نادیہ سلیمان نے آئی وی ایف ٹیوب کا سہارا لیا اور ٹیوب بے بی پیدا کیئے، لیکن نادیہ کہتی ہیں کہ: '' امریکی ڈاکٹر جس سے میں نے اپنا علاج کروایا تھا، اس نے جان بوجھ کر ایمبریو کی تعداد زیادہ رکھی تھی، جس پر بعد میں اس ڈاکٹر کا لائسنس بھی منسوخ کردیا تھا، مجھے صرف 2 جڑواں بچے چاہیئے تھے، مگر اتنے سارے ملے یہ کبھی نہیں سوچا تھا۔ ''

8 بچے ایک ساتھ پیدا کرنے سے میری پسلیاں تک ٹوٹ گئیں تھیں اور مجھے بیٹھنے، لیٹنے، چلنے پھرنے یہاں تک کہ کھانا بھی کھانے میں تکلیف ہوتی تھی، اپنے بچوں کو گود میں نہیں اٹھا پاتی تھی، کیونکہ میں بہت کمزور ہوگئی تھی۔

لیکن اب چونکے 10 سے زیادہ سال کا عرصہ گزر چکا، مجھے عادت ہوگئی بچوں کی، ان 8 بچوں کے بعد میرے مذید بچے ہوئے اور اب میں 14 بچوں کی ماں ہوں جس پر مجھے فخر ہے۔ میں ایک ہفتے میں 37 بڑی ڈبل روٹیاں اور 21 درجن انڈے صرف ناشتے کے لئے منگواتی ہوں جو بعض اوقات کم پڑ جاتے ہیں، مگر میں گھبراتی نہیں ہوں، میں نے دن بھر کے 5 ماسیاں رکھی ہوئی ہیں جو بچوں کا خیال رکھتی ہیں اور میں کام پر جاتی ہوں، پھر گھر آکر اور رات تک بچوں کو خود ہی سنبھالتی ہوں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts