ساس نے مجھے گھر بلایا اور پھر کمرے میں بند کردیا ۔۔ ساس سسر نے ہونیوالے داماد کو کمرے میں کیوں بند کردیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

دنیا بھر میں عجیب و منفرد قسم کے واقعات سننے کو ملتے ہیں لیکن اب ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کو جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے۔

شادی سے قبل لڑکی کے گھر والے عموماً لڑکے اور اس کے اہلخانہ سے متعلق اچھی طرح جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ساتھ میں انہیں یہ بھی فکر لاحق ہوتی ہے کہ ہماری بیٹی کا ہونے والا شوہر معاشی طور پر کتنا مستحکم ہے اور کیا اس کی اتنی تنخواہ ہے کہ میاں بیوی کا گزر بسر ہوسکے۔

لیکن اب ایسا واقعہ کینیڈا سے سامنے آیا ہے جس میں ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک شہری نے اپنی انوکھی کہانی شیئر کی اور انکشاف کیا کہ ساس سسر نے اُسے اپنے گھر بلا کر تنخواہ پوچھی اور نہ بتانے پر موبائل چھین کر کمرے کے اندر بند کر کے دروازہ باہر سے لاک کر دیا۔

کینیڈین شہری کی جانب سے اپنی کہانی کی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ میری منگیتر کے والد سنار کا کاروبار کرتے ہیں، انہوں نے فون پر اپنے گھر کھانے کی دعوت پر پر مدعو کیا، جب میں پہنچا تو انہوں نے مجھ سے میری نوکری اور آمدنی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کر دیے۔

داماد نے اپنے ہونے والے سسر کو لالچی قرار دیا اور کہا کہ مجھے سسر کی اس بری حرکت پربہت غصہ آیابعد ازاں تھوڑی دیر بعد جب غصے کا اظہار کیا تو کمرے کا دروزہ کھلا اور موبائل و چابی تھما کر جانے جانے کی اجازت دی گئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts