مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا اور نہ ہے ۔۔ پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

image

اقوام متحدہ میں مستقل بھارتی مندوب کی تقریر کے جواب میں اقوام متحدہ کے پاکستان مشن کے قونصلر سعد وڑائچ نے بھارت کو کھری کھری سنا دی، سعد وڑائچ نے کہا کہ بھارتی مستقل مندوب کے ریکارڈ کی درستگی کیلئے یہ بتانا ضروری ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور بھارت نے کشمیر پر ظالمانہ قبضہ تو کر لیا لیکن پھر بھی کشمیروں کی غیر مسلح جدو جہد آزادی کو ختم نہ کر سکا۔

سعد وزائچ نے بھارت مستقل مندوب کو حقیقت یاد کروائی اور کہا کہ اگر آپکو یاد ہو تو اسی ایوان میں نہتے اور مظلوم کشمیریوں کیلئے قرارداد منظور ہوئی تھی لیکن بھارت دھوکے سے کشمیریوں کو حق خوداردیت سے محروم نہیں کر سکتا، علاوہ ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عالمی تناؤ اور تنازعات بہت بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے کشمیر سمیت عالمی تنازعات کے حل میں پیشرفت بہت کم ہوئی ہے۔

جبکہ کشمیر کا مسئلہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے اور اس مسئلہ پر اب تک گزشتہ سال میں صرف 2 مرتبہ ہی غور کیا گیا اور پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts