بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرے اور خوبصورتی بھی بڑھائے۔۔ جانیں سستی بند گوبھی کے مہنگے فوائد

image

ویسے تو ہر سبزی ہی اپنے اندر کوئی نا کوئی خوبی رکھتی ہے، آج جس سبزی کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ آپ کی صحت کو کئی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

بند گوبھی ان ہرے پتوں والی سبزیوں میں شامل ہے جن کا استعمال صحت کو نہ صرف تازگی بخشتا ہے بلکہ توانائی بھی دیتا ہے۔ طبی ماہرین بند گوبھی کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔

ذہنی صحت کے لیے بہترین:

بند گوبھی وہ غذا ہے جس میں ذہنی صحت کے راز چھپے ہیں۔ وٹامن کے سے بھرپور یہ غذا دماغی صحت کے لیے کافی مفید ہے، اس کے ساتھ ساتھ بند گوبھی الزائمر کے خلاف مدافعتی نظام کو فعال کرتی ہے۔ بند گوبھی میں بے شمار نیوٹرینٹس شامل ہیں ۔ وٹامن کے بھی انہیں میں سے ایک ہے۔ بند گوبھی میں 85 فیصد وٹامن کے موجود ہے۔

کینسر کے خلاف بہترین غذا:

بند گوبھی کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ بند گوبھی میں موجود وٹامن سی آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 100 ملی گرام وٹامن سی کا استعمال پھیپڑوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

بلڈ پریشر میں مفید ثابت ہوسکتا ہے:

بند گوبھی میں موجود پوٹیشئیم آپ کے جسم میں سوڈئیم کے اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پوٹیشئیم پیشاب کے ذریعے اضافی سوڈئیم نکالنے میں مدد کرتا ہے، جو بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جلد کے لیے فائدہ مند:

آپ کی جلد اگر چکنی ہے اور یہ چکناہٹ آپ کو پریشان کر رہی ہے تو بند گوبھی کا استعمال آپ کی جلد کو صحت مند بنا سکتا ہے، بند گوبھی میں موجود سلفر آپ کی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرستکا ہے۔ بند گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کی جلد کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مدد گار:

کولیسٹرول لیول میں اضافہ دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، کولیسٹرول کم کرنے کے لیے بند گوبھی بہترین ثابت ہوستکی ہے۔ بند گوبھی کو سالاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہاضمے کے لیے بہترین غذا:

بند گوبھی فائبر سے بھرپور ہے، اس میں موجود فائبر ہاضمے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ بند گوبھی میں موجود فائبر ان بیکٹیریاز کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو محفوظ بناتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.