انکی لمبی زبان سانپ جیسی لگتی ہے۔۔۔ 5 ایسی خطرناک عورتیں جنہوں نے دنیا میں سب کو حیران کردیا

image

دنیا میں ایسے انسان بھی ہیں جو کہ لمبی مونچھیں رکھنے، لمبے قد کی بدولت اور دیگر غیر معمولی وجوہات کی بنا پر دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہیں۔

ان لوگوں میں خواتین بھی کسی سے کم نہیں۔ خواتین بھی دنیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔ آج ایسے ہی چند خواتین کے بارے میں بتائیں گے جو کہ غیر معمولی وجوہات کی بنا پر مشہور ہوگئیں۔

داڑھی والی عورت:

برطانیہ کے ایک ٹاؤن سلاو سے تعلق رکھنے والی ہرنام کور نے مکمل داڑھی رکھنے والی خاتون کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ 24 سالہ ہرنام نے مکمل داڑھی رکھنے کا اعزاز خوشی سے قبول کیا ہے۔

ہرنام پہلی خاتون ہیں جو کہ لندن فیشن ویک میں باقاعدہ داڑھی کے ساتھ ماڈلنگ کر چکی ہیں۔ واضح رہے ہرنام پولیسیسٹک اووری سنڈروم کا شکار ہیں، یہ بیماری چہرے پر بالوں کا باعث بنتی ہے۔

لمبی پلکوں والی:

چین سے تعلق رکھنے والی یوجیانگ ژیا نے سب سے لمبی پلکیں رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ ریکارڈ یو جیانگ ژیا نے 2016 میں اپنے نام کیا تھا۔ 2016 میں ان کی پلک 12۔4 سینٹی میٹر (4 اعشاریہ 88 انچ) تھیں جو کہ بائیں آنکھ کے اوپری پپوٹے پر موجود تھی۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ یو جیانگ ژیا نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، نئے ریکارڈ کے مطابق اب ان کی پلک 20 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر (8 انچ) ہوگئی ہے۔

تیز ترین خاتون:

ایتھیوپیا کی لیٹیسن بیٹ گیڈے نے دنیا کی تیز ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ گیڈے نے 10 ہزار میٹرز کی ریس جیت کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گیڈے نے ہالینڈ کے شہر ہینجلو میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں 29 منٹ 1 سیکنڈز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

لمبے ناخن والی عورت:

آیانہ ویلمز دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں البتہ ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ کے مطابق آیانہ نے اپنے ناخن تراش لیے ہیں، واضح رہے آیانہ نے 2017 میں اپنا ہی ریکارڈ 24 فٹ 7 اینچ کے ساتھ توڑا تھا۔

جبکہ آیانہ کے ناخنوں کو ایلیکٹرک روٹری ٹول کی مدد سے کاٹا گیا ہے۔

سب سے لمبی خاتون:

دنیا کی سب سے لمبی خاتون کا تعلق چین سے تھا، ژٰینگ جین لیان نے 8 فیٹ 1 انچ کے قد کے ساتھ دنیا کی سب لمبی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

زینگ جین لیان 13 فروری 1982 کو انتقال کر گئی تھیں۔

لمبی زبان والی خاتون:

18 سالہ اینڈریان لیوس دنیا کی سب سے لمبی زبان رکھنے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔ امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی اینڈریان کی زبان 3 اعشاریہ 97 انچز ہے۔

اینڈریان اپنی زبان سے اپنی ناک کو چھو سکتی ہیں، اپنی کوہنی پر زبان بھی لگا سکتی ہیں۔ اینڈریان کی زبان دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.